ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
سائبر کرائم ونگ ایبٹ آباد کی کارروائی، بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والا گروہ بے نقاب Home / جرائم,عوام کی آواز /

سائبر کرائم ونگ ایبٹ آباد کی کارروائی، بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والا گروہ بے نقاب

سپر ایڈمن - 04/10/2025 234
سائبر کرائم ونگ ایبٹ آباد کی کارروائی، بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والا گروہ بے نقاب

 ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ایبٹ آباد نے ہری پور میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنانے اور پھیلانے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا۔

 

ترجمان کے مطابق کارروائی سب انسپکٹر باسط اشرف اور محمد نعمان کی سربراہی میں کی گئی، جس کے دوران گروہ کے اہم ارکان معز، نعمان احمد، بلال اور عبداللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نہ صرف بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر تیار کرتے تھے بلکہ انہی مواد کو استعمال کرتے ہوئے متاثرہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کو بلیک میل بھی کرتے تھے۔

 

سائبر کرائم وِنگ نے ملزمان کے قبضے سے ڈیجیٹل آلات اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے ہیں، جنہیں فرانزک معائنے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

 

ترجمان کے مطابق گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ ان کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

تازہ ترین