ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پشاور میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملہ، چار اہلکار زخمی Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

پشاور میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملہ، چار اہلکار زخمی

سپر ایڈمن - 02/10/2025 1334
پشاور میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملہ، چار اہلکار زخمی

پشاور کے قمر دین چوک میں بھانہ ماڑی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا جس میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

 

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تازہ ترین