ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: تین سال قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد، تین افراد گرفتار Home / جرائم,عوام کی آواز /

بنوں: تین سال قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد، تین افراد گرفتار

بنوں: تین سال قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد، تین افراد گرفتار

احسان اللہ خٹک

 

بنوں،تھانہ ککی کی حدود میں تین سال قبل پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش ڈھانچے کی صورت میں ایک گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ابراہیم ولد بادشاہ میر سکنہ نرمی خیل بکاخیل کے نام سے ہوئی ہے جو 5 مئی 2022 کو لاپتہ ہوا تھا۔

 

پولیس حکام کے مطابق نوجوان کی والدہ نے بیٹے کی گمشدگی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو درخواست دی تھی، جس پر ڈی پی او نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر تھانہ ککی کی حدود خوجڑی میں کارروائی کی گئی جہاں ایک گھر کے صحن سے لاش برآمد ہوئی۔

 

لاش خوجڑی کے رہائشی کے گھر سے ملی ہے۔ پولیس نے گھر کے مالک سمیت تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او عصمت اللہ خان کے مطابق تحقیقات اس بات پر مرکوز ہیں کہ نوجوان اس گھر تک کیسے پہنچا اور اس کی موت کے اصل اسباب کیا تھے۔

 

اہل خانہ کے مطابق مقتول محنت مزدوری کرتا تھا اور لاپتہ ہونے کے روز اپنی والدہ کو ڈومیل چھوڑنے گیا تھا مگر واپس گھر نہ لوٹ سکا۔

تازہ ترین