ایبٹ آباد، تھانہ ناڑہ کی حدود دیوال میں گھریلو جھگڑے کے دوران سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار شیراز افضل نے فائرنگ کرکے اپنے 30 سالہ بیٹے سردار عمر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا اور آئے روز گھر میں لڑائی جھگڑا کرتا تھا۔ آج بھی وہ گھر میں بچوں پر تشدد کر رہا تھا کہ باپ نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر حویلیاں ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر پولیس نے والد سردار شیراز افضل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔