ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بلوچستان: خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک Home / جرائم,عوام کی آواز /

بلوچستان: خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

سپر ایڈمن - 01/10/2025 206
بلوچستان: خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ 10 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے آئی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز اور امریکی ساختہ خودکار ہتھیار برآمد کئے گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب آئی ای ڈی کو بھی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حالی روڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

تازہ ترین