کرک کے علاقے درشا خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈی پی او شہباز الٰہی کے مطابق آپریشن میں 17 دہشت گرد مارے گئے تھے، جن میں سے 8 کی شناخت کر لی گئی ہے۔
شناخت شدہ دہشت گردوں میں لکی مروت کے شفیع اللہ اور عبدالوکیل، بنوں کے ناصر، صورت اللہ اور سہیل، مہمند کا سلیمان اور کرک کا ذہین اللہ شامل ہیں ۔ڈی پی او کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کی حوالگی ورثاء اور مقامی تنظیم خٹک اتحاد کے مشران سے کامیاب مذاکرات کے بعد ممکن ہوئی۔ مذاکرات کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے پر اتفاق کیا گیا۔