ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید Home / جرائم,عوام کی آواز /

بنوں: نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

سپر ایڈمن - 25/09/2025 180
بنوں: نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

 ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل، تھانہ ڈومیل کی حدود میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قدوس خان شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار ڈی ایس پی سب ڈویژن سرکل کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھے۔ فائرنگ کے بعد شہید اہلکار کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی۔

 

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق شرپسندوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد رات گئے تک علاقے میں آپریشن جاری رہا۔

تازہ ترین