وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور کروڑوں روپے برآمد کر لیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزم کو پشاور سے حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔