بنوں ٹاؤن شپ کے ڈی بلاک میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے پرنسپل اشرف خان کو پانچ روز قبل مبینہ طور پر ان کے سابقہ شاگردوں نے اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرنسپل سکول سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کرلیا۔
اغوا کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی شروع کی اور مشتبہ مقامات سمیت بعض طلباء کے گھروں پر چھاپے مارے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی کو ممکنہ طور پر کسی زیرِ زمین مقام پر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ان کے اغوا کی وجوہات جاننے کی کوشش بھی جاری ہے۔
ایس ایچ او ٹاؤن پولیس رحم دل خان کے مطابق اب تک بیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جبکہ قوم دبک سیدخیل کو مغوی کی بازیابی کے لیے تین روز کی مہلت دی گئی ہے۔