ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
کرک: طالبات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والا نوجوان گرفتار Home / جرائم,عوام کی آواز /

کرک: طالبات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والا نوجوان گرفتار

سپر ایڈمن - 23/09/2025 437
کرک: طالبات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والا نوجوان گرفتار

کرک کے علاقے تحت نصرتی میں گرلز کالج کے باہر طالبات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ یعقوب خان شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق ملزم نے ٹک ٹاک پر طالبات کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، جس پر مقامی عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہباز الٰہی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

 

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں غیر اخلاقی حرکت کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے خلاف دفعہ 509، 354 اور 294 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے واضح کیا کہ خواتین کے احترام اور معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایسے واقعات پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین