ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: صوبائی وزیر کی بیٹی اغواء کی کوشش ناکام Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

بنوں: صوبائی وزیر کی بیٹی اغواء کی کوشش ناکام

بنوں: صوبائی وزیر کی بیٹی اغواء کی کوشش ناکام

 

 خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میراخیل میں خیبرپختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان کی چار سالہ بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم بچی کی چیخ و پکار پر موٹرسائیکل سوار ملزم فرار ہوگیا۔

 

 پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں ۔دوسری جانب تحصیل میریان کے علاقے ہوید سے فرنٹیئر کور بلوچستان کے ریٹائرڈ حوالدار قیصر خان کو مسلح افراد گھر سے اغواء کر کے اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

 

 پولیس کے مطابق مغوی کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔ یہ واقعہ ضلع میں دو ہفتوں کے دوران آٹھویں اغواء کی واردات ہے۔اس سے پہلے ملٹری ڈیری فارم چاند ماری سے دو چوکیدار اور 100 مویشی جبکہ اگلے روز واپڈا کے پانچ ملازمین کو بھی اغواء کیا گیا تھا، جن کی بازیابی کے لیے واپڈا کالونی میں دھرنا جاری ہے۔

 

 شہری حلقوں نے بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مغویوں کو بازیاب اور ملوث گروہوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین