وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازمینِ حج آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے لیے 37 ہزار 903 نئے عازمین درخواستیں دے سکیں گے، جبکہ گزشتہ سال رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین پہلے ہی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع فراہم کریں اور رجسٹریشن مکمل ہونے کا بیان حلفی جمع کرائیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کا مجموعی کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے، جس میں گزشتہ سال کے عازمین کے ساتھ نئے درخواست گزار بھی شامل ہوں گے۔