ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: نامعلوم افراد نے بنیادی صحت مرکز کو بارودی مواد سے اڑا دیا Home / جرائم,عوام کی آواز /

بنوں: نامعلوم افراد نے بنیادی صحت مرکز کو بارودی مواد سے اڑا دیا

سپر ایڈمن - 19/09/2025 206
بنوں: نامعلوم افراد نے  بنیادی صحت مرکز کو بارودی مواد سے اڑا دیا

 ضلع بنوں کے دیہی علاقے مندیو میں واقع بنیادی صحت مرکز (بی ایچ یو) کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں بارودی مواد سے تباہ کر دیا۔

 

پولیس کے مطابق 2008 میں تعمیر ہونے والے اس بی ایچ یو میں چار کمرے اور ایک بڑا ہال شامل تھا، جن میں سے تین کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ ایک کمرہ جزوی طور پر متاثر ہوا۔ واقعے کے وقت چوکیدار موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

عینی شاہدین کے مطابق بی ایچ یو میں سیکیورٹی کیمرے نصب نہیں تھے، اس لیے حملہ آوروں کے آنے اور بارودی مواد نصب کرنے کا وقت معلوم نہ ہو سکا۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بنوں میں صحت اور تعلیمی مراکز عسکریت پسندوں کے نشانے پر رہ چکے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا دوبارہ قائم ہو گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق متعلقہ بی ایچ یو کو پولیو مہم کے حوالے سے عسکریت پسندوں کی جانب سے پہلے ہی دھمکیاں موصول ہو چکی تھیں۔

تازہ ترین