ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بلین ٹری سونامی کے بعد اب جنگلی حیات کی بحالی کا منصوبہ متعارف، بیرسٹر ڈاکٹر سیف Home / خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

بلین ٹری سونامی کے بعد اب جنگلی حیات کی بحالی کا منصوبہ متعارف، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

سپر ایڈمن - 19/09/2025 170
بلین ٹری سونامی کے بعد اب جنگلی حیات کی بحالی کا منصوبہ متعارف، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں جنگلی حیات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

 

معاونِ خصوصی اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ خیبر پختونخوا جنگلی حیات کی بحالی متعارف کرانے والا ملک کا پہلا صوبہ ہے۔ منصوبے کے تحت کوہاٹ کے جنگلات میں بلیک بک اور چنکارا چھوڑے گئے ہیں، جبکہ جنگلی حیات کی مانیٹرنگ کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مقامی عوام اور وائلڈ لائف اہلکار اس عمل کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف کے مطابق بلین ٹری سونامی کے ثمرات اب جنگلی حیات کی واپسی کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں، اور یہ منصوبہ دیگر جنگلی حیات کی بحالی کا بھی راستہ ہموار کرے گا۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگلی حیات کی بحالی ماحولیاتی توازن قائم کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہیں اور خیبر پختونخوا میں ماحول دوست اقدامات کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔

تازہ ترین