ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بلوچستان: خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر Home / جرائم,عوام کی آواز,قومی /

بلوچستان: خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

سپر ایڈمن - 18/09/2025 577
بلوچستان:  خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

 بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 17 ستمبر کو بھارتی سرپرستی یافتہ گروہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 

ترجمان کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور وہاں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 

فورسز نے علاقے میں مزید چھپے ہوئے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین