ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پی ٹی آئی حکومت کا اسلام آباد سے باہر نیا" پختونخوا ہاؤس" تعمیر کرنے کا فیصلہ Home / خیبر پختونخوا,سیاست,عوام کی آواز /

پی ٹی آئی حکومت کا اسلام آباد سے باہر نیا" پختونخوا ہاؤس" تعمیر کرنے کا فیصلہ

سپر ایڈمن - 16/09/2025 489
پی ٹی آئی حکومت کا اسلام آباد سے باہر نیا

خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد کے قریب مکھنیال، ضلع ہری پور میں نیا کے پی ہاؤس تعمیر کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ (ADP 2025-26) 

 

اعلامیے کے مطابق نیا کے پی ہاؤس اسلام آباد سے 30 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہوگا۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 500 ملین روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں سے ابتدائی طور پر 250 ملین روپے رواں مالی سال کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔

 

صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو سرکاری زمین کی نشاندہی کی ذمہ داری سونپی ہے جبکہ چیف انجینئر، سیکرٹری، کمشنر ہزارہ ڈویژن اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

 

حکومتی اعلامیے کے مطابق منصوبہ اس وقت زمین کی نشاندہی اور کاغذی کارروائی کے مرحلے میں ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے حتمی ڈیزائن اور ٹھیکہ کمپنی کے تعین کے بعد عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

تازہ ترین