ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
چارسدہ: پولیس ٹیم پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹبل شہید، اے ایس آئی زخمی Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

چارسدہ: پولیس ٹیم پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹبل شہید، اے ایس آئی زخمی

چارسدہ: پولیس ٹیم پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹبل شہید، اے ایس آئی زخمی

 

چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں پیر کی رات پولیس ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹبل فصیح الدین شہید جبکہ اے ایس آئی قیصر خان شدید زخمی ہوگئے۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ وقاص خان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

شہید ہیڈ کانسٹبل فصیح الدین ولد عمر کا تعلق درگئی سے تھا اور وہ تین بچوں کے والد تھے۔ ان کی میت پولیس لائنز چارسدہ منتقل کی گئی، جہاں رات 12 بجے نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی گاؤں درگئی میں تدفین کی جائے گی۔

 

زخمی اے ایس آئی قیصر خان ولد عمرا خان کا تعلق رجڑ محلہ سالارزئی سے ہے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

 

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ درب ماجوکی میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ 

 

ان کے مطابق شہید فصیح الدین کی قربانی پولیس فورس کے عزم اور بہادری کا ثبوت ہے، تاہم یہ واقعہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری جنگ میں پولیس کو جان کے نذرانے دینے پڑتے ہیں۔

تازہ ترین