ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر Home / جرائم,خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

سپر ایڈمن - 15/09/2025 246
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز  کی  دو مختلف کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو لکی مروت اور بنوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کئے گئے، جن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد مارے گئے۔

 

ترجمان کے مطابق لکی مروت میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشتگرد جبکہ بنوں میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ان کارروائیوں میں خوارج کے ٹھکانے بھی مؤثر انداز میں نشانہ بنائے گئے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تازہ ترین