ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، طورخم بارڈر پر منشیات اسمگلنگ ناکام Home / جرائم,عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، طورخم بارڈر پر منشیات اسمگلنگ ناکام

سپر ایڈمن - 15/09/2025 176
اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، طورخم بارڈر پر منشیات اسمگلنگ ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے طورخم بارڈر پر  کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

 

ترجمان کے مطابق منشیات کارگو گاڑی میں طورخم بارڈر ٹرمینل کے راستے سمگل کی جا رہی تھیں۔ شہد کی مکھیوں سے بھرے ٹرک کے خفیہ خانے سے 17.5 کلوگرام ہیروئن اور 4.5 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئیں۔

 

کارروائی کے دوران افغانستان کے رہائشی ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین