ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں میں واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کا احتجاج، مغوی ملازمین کی فوری رہائی کا مطالبہ Home / جرائم,خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

بنوں میں واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کا احتجاج، مغوی ملازمین کی فوری رہائی کا مطالبہ

سپر ایڈمن - 13/09/2025 193
بنوں میں واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کا احتجاج، مغوی ملازمین کی فوری رہائی کا مطالبہ


ضلع بنوں میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے زیر اہتمام واپڈا کالونی بنوں میں چیئرمین پیر اشفاق خان کی صدارت میں ایک بڑا احتجاجی اجتماع منعقد ہوا، جس میں پیسکو کے پانچ ملازمین کے دورانِ ڈیوٹی اغواء پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

 

احتجاج میں یونین نمائندگان، مقامی رہنماؤں، ملازمین اور مغویوں کے اہل خانہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

مقررین نے خطاب میں کہا کہ پیسکو کے ملازمین عوام کو اجالا فراہم کرتے ہیں اور اندھیروں سے لڑتے ہیں، اس کے باوجود ان کا اغواء ایک افسوسناک اور ناقابلِ فہم عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا جرم صرف یہ ہے کہ ہم رزقِ حلال کما کر گھروں کو روشنی فراہم کرتے ہیں۔

 

مقررین نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مغوی ملازمین کی فوری بازیابی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور ملازمین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

 

شرکاء نے واضح کیا کہ ملازمین کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اگر بروقت اقدامات نہ ہوئے تو احتجاج مزید سخت کیا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بنوں تھانہ کینٹ کی حدود سے بجلی کی مرمت میں مصروف پانچ واپڈا اہلکاروں کو ڈرائیور سمیت نامعلوم مسلح افراد اغواء کر کے لے گئے۔ اس سے قبل اسی علاقے سے آرمی ڈیری فارم کی 130 گائیں اور دو چوکیدار بھی اغواء کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین