ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا گھیرا مزید تنگ، 19 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر Home / جرائم,خیبر پختونخوا,قبائلی اضلاع /

خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا گھیرا مزید تنگ، 19 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

سپر ایڈمن - 11/09/2025 257
خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا گھیرا مزید تنگ، 19 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

 

سیکورٹی فورسز نے 9 اور 10 ستمبر کو خیبر پختونخوا کے تین اضلاع شمالی وزیرستان، مہمند اور بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے 19 دہشت  گردوں کو ہلاک کردیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند کے علاقے گلونو میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔

 

 اسی طرح شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک اور کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ بنوں میں بھی جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا۔

 

ترجمان کے مطابق آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

 

علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

یاد رہے چند روز قبل بنوں میں واقع ایف سی لائنز پر دہشت گردوں نے بڑا حملہ کیا تھا۔ کارروائی میں چھ عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک آرمی میجر، ایس ایچ او کینٹ اور تین شہریوں سمیت 19 افراد  زخمی ہوئے تھے۔


زخمیوں میں شامل ایس ایس جی کمانڈر میجر عدنان جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

تازہ ترین