گزشتہ روز نوشہرہ اکبرپورہ بانڈہ ملاخان میں بچے کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے تین افراد کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ شاہ خالد نے تین گرفتار ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت میں پیشی کے دوران تینوں ملزمان نے متاثرہ بچے کے ساتھ زبردستی کی گئی جنسی زیادتی کا اعتراف کرلیا، جس کی وڈیوز بھی ملزمان کی فون سے برآمد ہوئیں۔
تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ھدایت شاہ کے مطابق برآمد شدہ موبائل اور دونوں ویڈیوز فارنزک لیبارٹری بھجوائی جائیں گی۔
پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم صفی اللہ تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ بانڈہ ملا خان میں چودہ سالہ بچے کے ساتھ گن پوائنٹ پر چار افراد نے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔
زیادتی کے دوران ملزمان موبائل سے بچے کی مسلسل وڈیو بھی بناتے رہے تاہم بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزمان بچے کو چھوڈ کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ بچے کو میڈیکل کرنے کے لئے میاں راشد مموریل ہسپتال پبی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ بچے کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی تصدیق کی۔