نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ بانڈہ ملا خان میں چودہ سالہ بچے کے ساتھ گن پوائنٹ پر چار افراد نے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔
زیادتی کے دوران ملزمان موبائل سے بچے کی مسلسل وڈیو بھی بناتے رہے تاہم بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزمان بچے کو چھوڈ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مقدمہ PPC کی دفعات 376-109-292 B اور چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات 50-53 CPA کے تحت درج کیا گیا۔
متاثرہ بچے کو میڈیکل کرنے کے لئے میاں راشد مموریل ہسپتال پبی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ بچے کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی تصدیق کی۔
پولیس کے مطابق تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔
تاہم متاثرہ بچے کے مطابق ملزمان کچھ عرصہ سے مجھے ہراساں کررہے تھے۔