خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایس ایچ او عمر نواز اور دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او عمر نواز اپنے دو کنسٹیبلز کے ساتھ گشت پر نکلے تھے کہ احمدی بانڈہ حبیب حاجی پیٹرول پمپ کے قریب حملے کا نشانہ بنے۔
واقعے میں پیٹرول پمپ کا چوکیدار بھی زخمی ہوا۔ زخمیوں اور شہدا کی لاشوں کو بانڈہ داؤد شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔