ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، چھ عسکریت پسند ہلاک، چھ سکیورٹی اہلکار شہید Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

بنوں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، چھ عسکریت پسند ہلاک، چھ سکیورٹی اہلکار شہید

بنوں ایف سی لائنز  پر  دہشتگردوں کا حملہ، چھ عسکریت پسند ہلاک، چھ سکیورٹی اہلکار شہید

 

 بنوں  کوہاٹ روڈ پر واقع فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) لائنز پر دہشتگردوں کے بڑے حملے میں چھ عسکریت پسند مارے گئے، جبکہ پانچ ایف سی اہلکار اور ایک آرمی اہلکار بشمول چھ سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

 

 واقعے میں ایک آرمی میجر، ایس ایچ او کینٹ اور تین عام شہریوں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی ایف سی لائنز کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد چھ عسکریت پسند جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر لائنز کے دفاتر میں گھس گئے اور فائرنگ شروع کردی۔ 

 

حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر کے ذیلی گروپ جبھتہ النصار المہدی نے قبول کی ہے۔

 

شدید دھماکے سے قریبی گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دور دور تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ آپریشن کے دوران بنوں کوہاٹ روڈ مکمل طور پر سیل رہا۔

 

 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ملٹری کمپاؤنڈ ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ایس ایچ او دمساز مروت کو تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کردیا گیا۔

 

آپریشن میں پولیس، آرمی، ایف سی اور ایس ایس جی کمانڈوز نے حصہ لیا۔ ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں بھی موقع پر موجود رہے اور کارروائی کی براہ راست قیادت کی۔

تازہ ترین