ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ضلع خیبر:باڑہ میں سرکاری نوکریاں میرٹ کے بجائے قرعہ اندازی پر تقسیم Home / جرائم,خیبر پختونخوا,قبائلی اضلاع /

ضلع خیبر:باڑہ میں سرکاری نوکریاں میرٹ کے بجائے قرعہ اندازی پر تقسیم

سپر ایڈمن - 25/08/2025 229
ضلع خیبر:باڑہ میں سرکاری نوکریاں میرٹ کے بجائے قرعہ اندازی پر تقسیم


شاہ نواز افریدی

 

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں سرکاری نوکریاں میرٹ اور اہلیت کے بجائے کھلے عام قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کی گئیں۔

 

ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت میونسپل کارپوریشن باڑہ کی عمارت میں مختلف ویلج کونسلز کی اسامیوں کے لیے امیدواروں کی جمع شدہ درخواستوں پر میرٹ بنانے یا اہلیت جانچنے کے بجائے قرعہ اندازی کی گئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اسامیوں کے لیے امیدواروں کا انٹرویو لے کر، عملی ٹیسٹ کروا کر اور ان کے گھریلو حالات کو مدنظر رکھ کر میرٹ پر بھرتی کی جا سکتی تھی، لیکن اس کے برعکس قرعہ اندازی کے ذریعے ملازمتیں تقسیم کی گئیں، جس سے شفافیت اور معیار کو نظرانداز کر دیا گیا۔

 

ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت کو نوکریوں سمیت ہر معاملے کے لیے واضح طریقہ کار اور قوانین وضع کرنے چاہیں۔ اگر قرعہ اندازی ہی درست طریقہ ہے تو پھر اعلیٰ عہدوں پر بھرتیاں بھی اسی بنیاد پر کرنی چاہیں۔