ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ہنگو: ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید، 5 دہشت گرد ہلاک Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

ہنگو: ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

سپر ایڈمن - 25/08/2025 896
ہنگو: ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

 

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے طورہ وڑی میں ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) کے قلعے پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خالد خان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں سہولت  سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ علاقے میں پولیس اور ایف سی کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپاہیوں نے جان کی قربانی دے کر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ 

انہوں نے شہدا کی جرات کو سلام پیش کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔