ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
کوہاٹ:پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار دہشت گردوں کے سہولت کار نکلے Home / جرائم /

کوہاٹ:پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار دہشت گردوں کے سہولت کار نکلے

سپر ایڈمن - 19/08/2025 615
کوہاٹ:پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار دہشت گردوں کے سہولت کار نکلے

کوہاٹ میں سی ٹی ڈی کی  کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو اہم سہولت کار گرفتار کر لیے گئے، گرفتار ملزمان میں ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکار شامل ہیں۔ دونوں اہلکار آپس میں بھائی ہیں جو دہشت گرد گروہ کے لیے ریکی اور مخبری کرتے تھے۔

 

ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ گرفتار سہولت کار پولیس لائن مسجد، جشن آزادی ریلیوں اور محرم الحرام کے چہلم میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دونوں بھائی سرکاری ڈیوٹی کے دوران حاصل ہونے والی خفیہ معلومات دہشت گردوں تک پہنچاتے رہے۔

 

ڈی آئی جی کے مطابق ایک اہلکار سی ٹی ڈی کے مین گیٹ پر تعینات تھا جبکہ دوسرا پولیس کنٹرول روم میں ڈیوٹی کرتا تھا، جہاں سے وہ اہم نقشے اور معلومات فراہم کرتا رہا۔ گرفتار اہلکاروں نے ماضی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور سرکاری عمارتوں پر حملوں کے لیے بھی سہولت کاری کی تھی۔

 

پولیس کے مطابق سہولت کاروں نے سی ٹی ڈی کے دو اعلیٰ افسران کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بھی تیار کیا تھا اور ان کی گاڑیوں کے راستے میں دو بار بارودی مواد نصب کیا گیا، تاہم وہ پھٹ نہ سکا۔

 

سی ٹی ڈی نے گرفتار اہلکاروں  کو عدالت میں پیش کر کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔