ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بونیر میں سیلاب کی تباہی: 157 جاں بحق، کئی گاؤں زیرِ آب، ہنگامی حالت نافذ Home / خیبر پختونخوا,ماحولیات /

بونیر میں سیلاب کی تباہی: 157 جاں بحق، کئی گاؤں زیرِ آب، ہنگامی حالت نافذ

ایڈیٹر - 15/08/2025 207
بونیر میں سیلاب کی تباہی: 157 جاں بحق، کئی گاؤں زیرِ آب، ہنگامی حالت نافذ

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر  میں سیلاب نے تباہی مچا دی،  پیربابا اور چغرزئی کے علاقے میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں میں کئی گاؤں بہہ گئے, مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق 
کلاوڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا،مکینوں کے آشیانے گرگئے، سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کریش، 5 افراد شہید

ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں.

یاد رہےکہ خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اموات 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔