ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبرپختونخوا حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کریش، 5 افراد شہید Home / خیبر پختونخوا /

خیبرپختونخوا حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کریش، 5 افراد شہید

سپر ایڈمن - 15/08/2025 344
خیبرپختونخوا حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کریش، 5 افراد شہید

 خیبرپختونخوا حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان لے جاتے ہوئے ضلع مہمند کے قریب چینگئی بانڈہ، سوکئی میں خراب موسم کے باعث کریش کر گیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوگئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں اور ان کی قربانی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

حکومتِ خیبرپختونخوا نے کل صوبے میں یومِ سوگ منانے اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق شہداء کی تدفین پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی اور حادثے کی جگہ پر فوری طور پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔