ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع خیبر کے تھانہ علی مسجد کی حدود میں 18 سالہ لڑکی کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا تعلق پشاور سے تھا جسے پستول سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد خودکش حملہ آور کا بھائی اور والدہ پشاور سے گرفتار
پولیس ذرائع کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مقامی لوگوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
