ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں بکاخیل: مغوی کی بازیابی کیلئے قبائلی جرگہ، اقوام کا اسلحہ اٹھانے کا اعلان Home / قبائلی اضلاع /

بنوں بکاخیل: مغوی کی بازیابی کیلئے قبائلی جرگہ، اقوام کا اسلحہ اٹھانے کا اعلان

بنوں بکاخیل: مغوی کی بازیابی کیلئے قبائلی جرگہ، اقوام کا اسلحہ اٹھانے کا اعلان

احسان اللہ خٹک 

 

بنوں کے علاقے بکاخیل میں اغواء شدہ سماجی شخصیت عمران عرف بحمل کی بازیابی کیلئے قبائلی جرگہ منعقد ہوا، جس میں نرمی خیل، تختی خیل اور سردی خیل اقوام کے عمائدین نے شرکت کی۔ جرگہ نے چالیس رکنی کمیٹی تشکیل دی جو منگل تک انتظامیہ سے مذاکرات کرے گی، جبکہ آج کالعدم تنظیم سے بھی مغوی کی رہائی پر بات چیت کی جائے گی۔

 

عمائدین نے واضح کیا کہ اب اپنے علاقے میں بدامنی اور اغوائیگی برداشت نہیں کی جائے گی اور منڈی بکاخیل کو قبائلی تجارتی حب قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ کسی ناخوشگوار واقعے کو بزورِ بازو ناکام بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اگر کسی نے اس معاملے میں مداخلت نہ کی تو اس پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

 

جرگہ کے مطابق چونکہ انتظامیہ مطلوبہ تحفظ فراہم نہیں کر پا رہی، اس لیے اقوام نے اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں حاجی گل باز خان سمیت بااثر شخصیات اور سینکڑوں عمائدین شریک ہوئے۔ شرکاء نے بکاخیل میں میرانشاہ روڈ کو علامتی طور پر بند کر کے احتجاج بھی کیا۔