خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے اسبنڑں شورشنگ میں سرکاری سکول ٹیچر اپنی بیٹی سمیت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول مانڑائی کے استاد عمر خالق اپنی پانچ سالہ بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سکول جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔اس واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے جان بحق باپ بیٹی کی لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے چکدرہ چترال مین شاہراہ دو گھنٹے کے لیے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔