ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
جعلی حکومت، جعلی سرویز پر دل خوش کر رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف Home / سیاست /

جعلی حکومت، جعلی سرویز پر دل خوش کر رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

سپر ایڈمن - 13/08/2025 82
جعلی حکومت، جعلی سرویز پر دل خوش کر رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت جعلی سرویز  کے سہارے جینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، انہوں نے گیلپ سروے رپورٹ  پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت، جعلی سرویز پر دل نہ بہلائے کیونکہ حقیقی سروے 8 فروری کو ہوا تھا۔ 

 

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عوام نے موجودہ حکومت کو اس کا اصلی اور جعلی چہرہ دکھا کر اس کی کارکردگی پر زبردست ضرب لگائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی اگر عمران خان کو رہا کرکے شفاف الیکشن منعقد کئے جائیں، تو سب کو عمران خان کی حکومت اور موجودہ حکومت کی کارکردگی میں فرق واضح نظر آئے  گا۔ 

 

ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ گیلپ عمران خان کے دور حکومت اور موجودہ حکومت میں پیٹرول اور چینی سمیت تمام دیگر اشیا خور دو ناش  کی قیمتوں  کا بھی موازنہ کرے۔

 
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام کو بے بنیاد سرویز سے دھوکہ نہیں دیا جاسکتا، لوگ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت جعلی سرویز پر دل خوش کر رہی ہے۔