ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا ڈرون حملہ، 4 اہلکار زخمی Home / جرائم /

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا ڈرون حملہ، 4 اہلکار زخمی

سپر ایڈمن - 12/08/2025 385
بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا ڈرون حملہ، 4 اہلکار زخمی

بنوں کے علاقے تختی خیل میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

 زخمیوں میں لانس نائیک نعیم، لانس نائیک عثمان، سپاہی عنایت اور کک ضیابت شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

حکام کے مطابق تختی خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا یہ چھٹا حملہ ہے۔ چند روز قبل بھی اسی پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک جوان شہید اور چار اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

 

یاد رہے کہ باجوڑ  کے علاقے نوئے کلے میں فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک جوان سپاہی احسان شہید جبکہ 19 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔