باجوڑ کے علاقے نوئے کلے میں فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک جوان سپاہی احسان شہید جبکہ 19 اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے تین اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب اپر اورکزئی کے علاقے یخ کنڈاو میں نامعلوم افراد نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ کو آگ لگا کر نذر آتش کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ چیک پوسٹ انتہائی حساس مقام پر واقع تھی۔
تاہم واقعے کے وقت خالی تھی، جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگانے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔