بنوں کے علاقے بکاخیل میں واقع ایف سی پوسٹ تختی خیل پر دہشتگردوں کا ڈرون حملہ ۔ ذرائع کے مطابق یہ حملہ کواڈ کاپٹر کے ذریعے کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی میناباچا شہید ہو گیا، جبکہ تین جوان زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمی اہلکاروں میں لانس نائیک سیداللہ، سپاہی نورمحمد اور سپاہی نورالدین شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ تختی خیل ایف سی پوسٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے اب تک درجن سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں، جن میں پانچ سے زیادہ حملے ڈرون کے ذریعے کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب بنوں کے علاقے ہوید میں چھپے دہشتگرد عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔ یہ آپریشن خفیہ اطلاعات اور انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد علاقے کو دہشتگردی سے پاک کر کے پائیدار امن قائم کرنا ہے۔