کرک کے علاقے گرگری کی حدود امن کوٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور کے تین اہلکار اور ایک سول ڈرائیور شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایف سی اہلکار ویگو ڈالہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ مول گیس کمپنی کے قریب دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔
شہداء میں لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد اللہ، سپاہی عبدالرؤف اور سول ڈرائیور شکور شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق شہداء کی میتوں کو ٹیری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔