ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بیرسٹر گوہر Home / سیاست /

عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بیرسٹر گوہر

سپر ایڈمن - 05/08/2025 250
 عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی بانی عمران خان کے احکامات پر ملک بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، اور وہ خود بونیر میں ریلی کی قیادت کریں گے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ ’’ہم عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے‘‘۔

 

دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما احمد نیازی نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔