ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر: جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد Home / جرائم /

خیبر: جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

سپر ایڈمن - 04/08/2025 419
خیبر: جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

محکمہ ایکسائز کی انسداد منشیات ٹیم نے جمرود کے علاقے شاہ کس مدرسے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی۔ کارروائی ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کے پراوینشل انچارج سعود خان گنڈاپور اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ماجد خان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

 

ایکسائز اہلکاروں پر مشتمل ٹیم، جن میں سب انسپکٹر شیر شاہ سوری، اے ایس آئی ملک نیاز اور دیگر شامل تھے، نے مشکوک گاڑی کو روکا جس پر AHT 935 نمبر کی جعلی سرکاری نمبر پلیٹ نصب تھی۔ شدید مزاحمت کے باوجود گاڑی کو قابو میں لے کر تلاشی لی گئی، جس کے دوران 2 لاکھ 40 ہزار گرام چرس برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

 

ایکسائز تھانہ خیبر میں ایس ایچ او شیراز خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن اس عزم کا اظہار ہے کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے ہر قیمت پر محفوظ رکھا جائے گا۔