پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جو 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق سیریز کا آغاز 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ ہر ٹیم دیگر دونوں ٹیموں کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گی۔ فائنل میچ 7 ستمبر کو سیریز کی ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
شیڈول کے مطابق 30 اگست کو پاکستان کا مقابلہ یو اے ای سے ہو گا، جبکہ یکم ستمبر کو یو اے ای اور افغانستان کے درمیان میچ ہوگا۔ دو ستمبر کو پاکستان اور افغانستان ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ چار ستمبر کو پاکستان اور یو اے ای کا دوسرا میچ کھیلا جائے گا۔ پانچ ستمبر کو یو اے ای اور افغانستان ایک بار پھر مدِمقابل آئیں گے۔
سیریز کے تمام میچز شارجہ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔