شانگلہ میں مکان پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ شانگلہ کی تحصیل الپوری میں پیش آیا جہاں اچانک آسمانی بجلی ایک مکان پر آ گری۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: کن علاقوں میں فلیش فلڈ اور گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ؟ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے میاں، بیوی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے تینوں کی موت کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ سوات، شانگلہ اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ان علاقوں میں فلیش فلڈ کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
