ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر پختونخوا اور اس کے اضلاع میں موسم کیسا رہے گا؟ Home / خیبر پختونخوا /

خیبر پختونخوا اور اس کے اضلاع میں موسم کیسا رہے گا؟

سپر ایڈمن - 01/08/2025 203
خیبر پختونخوا اور اس کے اضلاع میں موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہے گا جبکہ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

محکمہ کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، بونیر، دیر، سوات، بٹگرام، ہری پور، ایبٹ آباد، چترال، باجوڑ، شانگلہ، کوہاٹ، کرک، کرم، مانسہرہ، مہمند، اورکزئی، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان اور مالاکنڈ میں بارش متوقع ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے سے متعلق بھی خبردار کیا ہے۔

 

گزشتہ روز سوات، پاراچنار، ایبٹ آباد، بنوں اور ڈی آئی خان میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ بنوں میں 38 ملی میٹر، مالم جبہ 16، کالام 12، ڈی آئی خان 10، کاکول 9 اور پاراچنار میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

 

پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں 14 اور کالام میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔