ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ Home / خیبر پختونخوا /

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

سپر ایڈمن - 31/07/2025 197
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، دیر، چترال، سوات اور شانگلہ میں بارش متوقع ہے۔ اسی طرح کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹانک، اورکزئی، باجوڑ، خیبر، کرم، مہمند، شمالی و جنوبی وزیرستان، کرک، ہنگو اور ہری پور میں بھی بارش متوقع ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا خدشہ ہے۔

 

گزشتہ روز نوشہرہ، مردان، بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، سوات اور بالاکوٹ میں بارش ہوئی۔ مردان میں 25 ملی میٹر، رسالپور میں 22 ملی میٹر، کاکول میں 20 ملی میٹر، کوہاٹ میں 17 ملی میٹر جبکہ سیدو شریف میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ مالم جبہ میں 15 اور کالام میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر ندی نالوں کے قریب رہنے والے افراد الرٹ رہیں۔