ملاکنڈ کے علاقے خرکی خوڑ درگئی میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر ایمبولینسز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ہدایت پر ایک شدید زخمی کو ہیلتھ ریفرل ایمبولینس کے ذریعے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔