اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی جبکہ 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

 

وزیرِاعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وزارتِ خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں:13 سال میں کتنی سرکاری گاڑیاں غائب ہوئیں؟ ثمر بلور نے ریکارڈ مانگ لیا

 

اعلامیے کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے ملک بھر سے مصوروں اور ڈیزائنرز کی تجاویز طلب کی گئی تھیں جبکہ وزیرِاعظم کی قائم کردہ کابینہ کمیٹی نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تفصیلی مشاورت کی۔

 

اجلاس کو بتایا گیا کہ جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے نوٹوں میں جدید سکیورٹی فیچرز اور میٹریل استعمال کیا جائے گا، جس سے نوٹوں کی پائیداری اور استعمال کی مدت میں بھی اضافہ ہوگا۔