وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں جمعہ کی نماز کے دوران خود کش دھماکہ ہوا، جس مں 31 افراد جان بحق اور 169 زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق، خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہونے سے روک دیے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق دھماکے کے بعد شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پمز اسپتال میں اب تک 11 لاشیں اور 60 زخمی لائے جا چکے ہیں۔ زخمیوں کو دیگر اسپتالوں میں بھی منتقل کیا جا رہا ہے کیونکہ پمز میں جگہ ختم ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیر کر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔
