خیبر پختونخوا کے ضلع  بنوں میں ایف آر پی کے کانسٹیبل ناظم خان ولد قاسم، سکنہ شادیو خاص، مغرب کی نماز کے بعد گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

 

دوسری جانب پشاور کے تھانہ ریگی کی حدود میں نادرن بائی پاس، شاہی بالا کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار ثناءاللہ شہید ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔