پشاور میں منشیات کے غیر قانونی تجارت میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

 ایس ایچ او تھانہ پھندو جاوید مروت نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ پھندو، برف خانہ سٹاپ، گجرآباد، جمیل چوک، آفریدی آباد اور ملحقہ علاقوں میں منشیات سمگلنگ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں۔

 

کارروائیوں کے دوران پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں امجد ولد عمرا خان، صادق ولد عمر خان، مقبول ولد علی سید اور زاہد ولد دلاور شامل ہیں۔

 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1075 گرام آئس اور ایک کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

یاد رہے گزشتہ چند مہینوں سے پشاور پولیس نے قبضہ مافیا، منشیات فروشوں اور بھتہ خوروں کے خلاف مستحکم اور مسلسل کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں