ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے کا ہوگیا، جو گزشتہ روز 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے تھا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 773 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 79 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 92 ڈالر تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 177 روپے اضافے سے 5 ہزار 22 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 152 روپے بڑھ کر 4 ہزار 648 روپے ہوگئی۔